نصیر آباد میں 6 کلوگرام دیسی ساختہ بم ناکارہ بنادیا گیا

بروقت کارروائی کے باعث ممکنہ خطرے کو ٹال دیا گیا، تحقیقات جاری ہیں، پولیس

(فوٹو : فائل)

کوئٹہ:

نصیر آباد میں 6 کلوگرام دیسی ساختہ بم کو ناکارہ بناکر دہشت گردی کی کارروائی ناکام بنادی گئی۔

بلوچستان کے ضلع نصیرآباد میں پولیس، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی۔

پولیس کے مطابق تھانہ نوتال کی حدود میں ربیع کینال کے قریب سے تقریباً 6 کلوگرام دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے برآمد شدہ بارودی مواد کو موقع پر ہی ناکارہ بنا دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی کے باعث ممکنہ خطرے کو ٹال دیا گیا۔ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ملزمان کی تلاش بھی شروع کردی ہے۔.

Load Next Story