اب خوشبوئیں بھی ہوں گی آن لائن شیئر! ڈیجیٹل مہک کی ٹیکنالوجی تیار
(تصویر: رائٹرز)
محققین نے ایک ایسی جدید ٹیکنالوجی تیار کی ہے جو الیکٹرانک ناک کی مدد سے مختلف خوشبوؤں کو پہچان سکتی ہے۔
سینٹرونک نامی اس ٹیکنالوجی کسی مخصوص مہک کو شناخت کرنے کے بعد ایک جسم پر پہنے جانے والی ریموٹ ڈیوائس کو ہدایت دیتی ہے کہ وہ ایسے خوشبو دار سالمات خارج کرے جو اصل خوشبو جیسی مہک پیدا کر سکیں۔
اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی میں میٹریلز سائنس اینڈ انجینئرنگ کے ڈاکٹریٹ کے طالب علم اور اس تحقیق کے مرکزی مصنف، چُن یو یانگ کے مطابق یہ ٹیکنالوجی ایک جگہ کسی خوشبو کو سونگھنے اور دوسری جگہ اسی سے ملتی جلتی خوشبو دوبارہ پیدا کرنے کے عمل کو آپس میں جوڑتی ہے۔
چُن یو یانگ کا کہنا تھا کہ اس ٹیکنالوجی کا مقصد انٹرنیٹ پر پہلے سے شیئر کی جانے والی تصاویر اور آوازوں کے ساتھ خوشبو کا احساس بھی شامل کرنا ہے تاکہ دور بیٹھے لوگوں کے ڈیجیٹل تجربات مزید حقیقی، دلچسپ اور جاندار بن سکیں۔