ماورا حسین اور امیر گیلانی کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش

ساتھی اداکاروں، دوستوں اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات کا تانتا بندھ گیا

اداکار ماورا حسین اور امیر گیلانی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، شوبز کے جوڑے نے اپنے بیٹے کا نام ’ازمیر‘ رکھا ہے۔

جوڑے نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کرنے کے ساتھ نام کا بھی اعلان کیا ہے۔

ماورا اور امیر نے برسوں کی دوستی اور ٹیلی ویژن ڈراموں میں ایک ساتھ کام کرنے کے بعد فروری 2025 میں شادی کی تھی۔ اور یہ ان دونوں کا پہلا بچہ ہے۔

Load Next Story