لاہور زیادتی کیس، غیرملکی خاتون زیادتی کے الزام سے مکر گئی، ملزم کو بے قصور قرار دے دیا

غیر ملکی خاتون کے ویڈیو بیان کی حیثیت نہیں، کیس خراب کرنے کی کوشش ہے، 164 کا بیان عدالت میں ریکارڈ پرہے، ڈی آئی جی

فوٹو اسکرین گریپ

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں غیر ملکی خاتون کے ساتھ زیادتی کے واقعے میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آذربائیجان سے تعلق رکھنے والی خاتون ڈیانا کا سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ احمد تنویر نے زیادتی نہیں  اور نہ ہی موبائل لیا۔

خاتون نے دعویٰ کیا کہ پہلے والا بیان دباؤ میں دیا تھا لہذا اب کیس ختم کردیا جائے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر متاثرہ لڑکی کا بیان ریکارڈ کروا کر کیس کی تفتیش کو متاثر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، متاثرہ لڑکی کا ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت بیان معزز عدالت میں پہلے ہی ریکارڈ ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ لڑکی عدالت میں تین ملزمان کے خلاف زیادتی کا بیان دے چکی ہے، دیگر دو گرفتار ملزمان بھی تیسرے ملزم احمد تنویر کے ملوث ہونے کا اعتراف کر چکے ہیں۔

متعلقہ

Load Next Story