جنوبی افریقا: 696 بوگیوں والی طویل مال بردار گاڑی، ریکارڈ پر نظریں جما لیں
جنوبی افریقا میں 696 بوگیوں والی ایک مال گاڑی نے طویل مال گاڑی کے گینیز ورلڈ ریکارڈ پر نظریں جما لیں۔ اس مال گاڑی کی مجموعی لمبائی تقریباً 7.6 کلومیٹر تھی۔
جنوبی افریقا کے سرکاری مال بردار ریلوے ادارے ٹرانس نیٹ فریٹ ریل نے اعلان کیا کہ یہ ٹرین اتوار کو سالڈانہ سے شمالی کیپ تک آئرن اور ایکسپورٹ لائن پر اپنا سفر مکمل کر کے پہنچی۔
ریلوے آپریٹر کے مطابق اس منصوبے کا ایک اور مقصد ٹرینوں کے ڈیزائن، انہیں چلانے اور سنبھالنے کے طریقوں، اور آپریشنل کارکردگی کے حوالے سے تکنیکی معلومات کو مزید بہتر بنانا بھی تھا۔