سابق کرکٹر سلیم یوسف کی بیٹی اداکارہ ایمن سلیم پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئیں
اداکارہ ایمن سلیم نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کردیا ہے
اداکارہ ایمن سلیم نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان کراچی میں پارٹی کے سندھ صدر نثار کھوڑو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
ایمن سلیم کا کہنا تھا کہ وہ پیپلز پارٹی کا حصہ بن رہی ہیں اور انہیں صدرِ مملکت آصف علی زرداری، پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور کی قیادت پر اعتماد ہے۔ اس موقع پر نثار کھوڑو نے اداکارہ کو پارٹی میں خوش آمدید کہا۔