حکومت کا 3 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 24 اکتوبر 2024 سے 26 اکتوبر 2026 تک 3 روز کے لیے ہوگا

فوٹو: فائل

حکومت نے اگلے تین روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارتی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے طریقہ کار کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے۔

حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ 91 پیسے کا اضافہ کردیا ہے، جس کے نتیجے میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 393 روپے 66 پیسے ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا ہے اور گزشتہ روز کی قیمت برقرار رکھی ہے۔

حکومت نے پیٹرول کی قیمت گزشتہ روز معمولی کمی کے ساتھ فی لیٹر 377 روپے 71 پیسے مقرر کی تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 24 اکتوبر 2026 سے 26 اکتوبر 2026 تک 3 روز کے لیے ہوگا۔

Load Next Story