فرانس: ہنگاموں کے باعث فٹبال میچ ملتوی

مقابلہ اتوار کی شام 8 بج کر 45 منٹ پر پارک دے پرنسز اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہنگاموں کے باعث پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) اور لیون کے درمیان میچ ملتوی کر دیا گیا ہے۔

لیگ ون کی دونوں بڑی ٹیموں کے درمیان مقابلہ اتوار کی شام 8 بج کر 45 منٹ پر پارک دے پرنسز اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا۔

تاہم، فرانس میں حکومت مخالف جاری احتجاج کے باعث میچ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اب یہ مقابلہ اتوار کے بجائے پیر کی شام 8 بج کر 30 منٹ پر کھیلا جائے گا۔

لیون کلب نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے میچ ملتوی ہونے کی تصدیق کی۔

بیان میں کہا گیا کہ پیرس سینٹ جرمین اور اولمپک لیون کے درمیان لیگ ون میکڈونلڈز کے آٹھویں راؤنڈ کا میچ اصل شیڈول کے مطابق اتوار، 25 اکتوبر کو رات 8 بج کر 45 منٹ پر کھیلا جانا تھا۔ تاہم، پیرس پولیس کے حکم پر اسے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق لیگ ڈی فٹ بال پروفیشنل (ایل ایف پی) نے لیگ ون پلس کی مشاورت سے فیصلہ کیا ہے کہ اب یہ مقابلہ پیر، 26 اکتوبر کو رات 8 بج کر 30 منٹ پر کھیلا جائے گا۔

Load Next Story