دوبارہ حملے کی صورت میں ایران نے زیرِ سمندر کیبلز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا لیا، رائٹرز کا دعویٰ

امریکا اور اسرائیل کی جانب سے دوبارہ حملوں کی صورت میں خلیج میں زیرِ سمندرمواصلاتی کیبلز کو نشانہ بنایا جائے گا

ایران کے دو سینیئر سکیورٹی حکام نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا ہے کہ تہران نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے دوبارہ حملوں کی صورت میں خلیج میں زیرِ سمندر بچھائی گئی مواصلاتی کیبلز کو نشانہ بنانے کے تفصیلی منصوبے تیار کرلیے ہیں۔

 

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرنے والے دونوں ایرانی حکام نے حملوں کے ممکنہ طریقہ کار یا مقامات سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ تاہم ان میں سے ایک اہلکار کے مطابق ایران کا مقصد حملے کے بعد کیبلز کی مرمت میں رکاوٹ ڈالنا ہوگا تاکہ انٹرنیٹ کنکشنز اور دیگر مواصلاتی نظام میں پیدا ہونے والا تعطل طویل عرصے تک برقرار رہے۔

 

Load Next Story