حریم فاروق کا باڈی شیمنگ پر دوٹوک مؤقف، صبح کا منفرد معمول بھی بتا دیا
پاکستانی اداکارہ اور پروڈیوسر حریم فاروق نے اپنے لباس اور جسمانی ساخت پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے اپنا مؤقف بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خود کو جیسے ہیں ویسے ہی قبول کرنے پر یقین رکھتی ہیں۔
حریم فاروق حال ہی میں فلم ’منگو جٹ‘ کی تشہیری مہم کے دوران مختصر کرتیوں اور پٹیالہ شلواروں میں نظر آئیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے لباس کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
تاہم اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے جسم کے حوالے سے دوسروں کی تنقید کو زیادہ اہمیت نہیں دیتیں اور اپنی شخصیت کو قبول کرتی ہیں۔
اداکارہ نے اپنے صبح کے ایک دلچسپ معمول کا بھی ذکر کیا۔ ان کے مطابق وہ روزانہ بیدار ہونے کے بعد خود سے مثبت باتیں کرتی ہیں اور اپنے جسم کے مختلف حصوں کا شکریہ ادا کرتی ہیں۔
حریم فاروق بتاتی ہیں کہ وہ اپنے بازوؤں، ٹانگوں اور پورے جسم کی شکر گزار ہوتی ہیں جو انہیں زندگی میں آگے بڑھنے اور اپنے روزمرہ کے کام انجام دینے میں مدد دیتا ہے۔