ڈیانا مبینہ زیادتی کیس کے مرکزی ملزم کے خلاف درج نئے مقدمے کی تفصیلات سامنے اگئیں
احمد تنویر کو تھانہ اچھرہ میں درج اغوا کے مقدمہ میں نامزد کیا گیا ہے
ڈیانا کیس کے مرکزی ملزم احمد تنویر کے خلاف درج نئے مقدمے کی تفصیلات سامنے اگئیں
احمد تنویر کو تھانہ اچھرہ میں درج اغوا کے مقدمہ میں نامزد کیا گیا ہے، اغوا کا مقدمہ 23 اکتوبر کو تین نامعلوم افراد کے خلاف درج ہوا تھا۔
اغوا کا مقدمہ شہری شعیب کے بیان پر درج ہوا، شہری شعیب کے مطابق اس کی موٹر سائیکل کو گاڑی نے ٹکر ماری جس پر کے بعد اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
تشدد کے بعد ملزم شہری کو اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے اور اسے کمرے میں بند کر دیا، ایف ائی ار کے مطابق اغوا اور شہری پر تشدد کا واقعہ 18 اکتوبر کو پیش ایا تھا۔