لاہور: ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کی دو روزہ ہڑتال، پنجاب بھر میں بیشتر دکانیں بند

مہنگی ایل پی جی پر دکانداروں کو جرمانے کیےجاتے ہیں جبکہ پلانٹ مالکان کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کرتا، دکاندار

لاہور:

لاہور میں ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز نے مبینہ بلیک میلنگ اور جرمانوں کے خلاف دو روزہ ہڑتال کردی، صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں بیشتر دکانیں بند رہیں۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ انہیں مہنگی ایل پی جی فروخت کی جاتی ہے لیکن جرمانے پیرا فورس کی جانب سے دکانداروں کو کیے جاتے ہیں۔

دکانداروں کے مطابق ان کے 50، 50 ہزار روپے مالیت کے پمپ اٹھا کر لے جائے گئے جبکہ الگ سے جرمانے بھی کیے گئے۔

دکانداروں کا الزام ہے کہ اوگرا پلانٹ مالکان کے خلاف کارروائی نہیں کرتا جبکہ پولیس دکانداروں کو پکڑ لیتی ہے۔

Load Next Story