لاہور سے گوجرانوالہ کی رائیڈ پر جانے والا آن لائن ٹیکسی ڈرائیور مبینہ طور پر اغوا

تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج درج کرلیا

لاہور:

لاہور سے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا، تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔

ورثا کے مطابق 26 سالہ نعمان ریاض گزشتہ رات رائیڈ لے کر گھر سے نکلا، لیکن واپس نہیں آیا۔

ورثا کا کہنا ہے کہ نعمان لاہور سے گوجرانوالہ کی رائیڈ لے کر گیا تھا۔ اس کا فون نمبر رات تک آن تھا، تاہم بعد میں بند ہوگیا۔

پولیس نے ٹیکسی ڈرائیور نعمان ریاض کے بھائی سلیمان کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Load Next Story