سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز، بابر اعظم کپتان برقرار، تین نئے کھلاڑی اسکواڈ میں شامل
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی دو میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے 14 رکنی ابتدائی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ بابر اعظم ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ محمد طحہٰ، سمیر منہاس اور محمد سلیمان کو پہلی بار ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔
اسکواڈ میں عبداللہ فضل، علی عثمان، عرفات منہاس، اذان اویس، محمد عباس، محمد غازی غوری، محمد سلیمان، محمد طحہٰ، رضوان اللہ، سعد بیگ، سلمان علی آغا، سمیر منہاس اور سعود شکیل شامل ہیں۔ وارم اپ میچ کے بعد پی سی بی پیٹرنز اسکواڈ سے دو فاسٹ بولرز کو ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بنایا جائے گا۔
📢 Pakistan Test squad announced for the two-match series against Sri Lanka, starting 9 November 🏏
Two pacers from Patron's squad will be added to the Test side following conclusion of the warm-up match on 6 November 🗓️
More details ➡️ https://t.co/vrlCYn1UZM#PAKvSL |… pic.twitter.com/Aw81ARN915— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 24, 2026
26 سالہ بائیں ہاتھ کے بیٹر محمد طحہٰ نے پریزیڈنٹس ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں سات میچز کے دوران 730 رنز بنائے جن میں تین سنچریاں اور 225 رنز کی بہترین اننگز شامل ہے۔ محمد سلیمان 652 رنز کے ساتھ ٹورنامنٹ کے نمایاں بیٹرز میں شامل ہیں جبکہ سمیر منہاس نے اپنے پہلے فرسٹ کلاس سیزن میں سات میچز کے دوران 405 رنز اسکور کیے۔
سری لنکا کے خلاف سیریز سے قبل 4 سے 6 نومبر تک اسلام آباد کلب میں تین روزہ وارم اپ میچ کھیلا جائے گا۔ سعد بیگ پی سی بی پیٹرنز الیون کی قیادت کریں گے جس میں ٹیسٹ اسکواڈ کے چھ کھلاڑی بھی شامل ہوں گے۔ اس ٹیم میں پانچ فاسٹ بولرز کو جگہ دی گئی ہے۔
سیریز کا پہلا ٹیسٹ 9 سے 13 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔