کراچی میں ڈکیتوں کو مقابلے میں مارنے والے اہلکاروں کیلیے نقد انعامات
فوٹو- فائل
کراچی میں ڈاکوؤں کو مبینہ ملاقات میں مارنے والی شاہین فورس کے اہلکاروں کو ڈی آئی جی ویسٹ نے تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی آئی جی ویسٹ زون نے تیموریہ اور خواجہ اجمیر نگری پولیس کی شاہین فورس کے جوانوں اور ایس ایچ اوز کو بہترین کارکردگی پر انھیں اپنے دفتر میں تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا۔
اس موقع پر ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ نے ایس ایچ او تیموریہ ثاقب خان اور ایس ایچ او خواجہ اجمیر نگری فرخ ہاشمی سمیت دونوں تھانوں کی شاہین فورس کے جوانوں کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا۔
انہوں ںے کہا کہ پولیس کی بروقت کارروائی کے بدولت 4 ڈاکوؤں کی ہلاکت پولیس کی بہترین اور پیشہ وارنہ کارکردگی کا نتیجہ اور قابل تعریف ہے۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ پولیس افسران و جوان اسی جذبے کے تحت اپنی ڈیوٹی انجام دیں، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے۔