ریئلٹی شو ’دی چیلنج‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ 34 برس کی عمر میں چل بسیں

رپورٹ کے مطابق انیکا راشون چوتھے اسٹیج کے بریسٹ کینسر سے نبرد آزما تھیں

امریکا کے معروف ریئلٹی ٹی وی شوز ’دی چیلنج‘ اور ’دی ریل ورلڈ‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ انیکا راشون 34 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

رپورٹ کے مطابق انیکا راشون چوتھے اسٹیج کے بریسٹ کینسر سے نبرد آزما تھیں، اور طویل علالت کے بعد دنیائے فانی کو خیر باد کہہ گئیں۔

اداکارہ کی موت کی خبر ان کی قریبی دوست نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے دی۔ انیکا کو گزشتہ سال گرمیوں میں بریسٹ کینسر کے مرض کی تشخیص ہوئی تھی۔ 

مرحومہ اداکارہ کی دوست نے اپنی پوسٹ میں انکشاف کیا کہ انیکا کی والدہ کو بھی برسوں پہلے بریسٹ کینسر کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ڈاکٹروں نے انھیں کبھی اس مرض کو ہائی قرار نہیں دیا اور نہ ہی انھیں میموگرام کو ترجیح دینے کا مشورہ دیا۔

اداکارہ کی موت کی اطلاع کے بعد شوبز سے تعلق رکھنے والی مختلف شخصیات نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Load Next Story