کبیروالا میں کار کی ٹکر سے 5 سالہ بچی شدید زخمی، ملتان منتقل
حادثے کے باعث بچی کے بازو اور ٹانگیں ٹوٹ گئیں ہیں
کبیر والا:
چک شیر خان میں کار کی ٹکر سے پانچ سالہ بچی شدید زخمی ہوگئی جس کی بازو اور ٹانگیں ٹوٹ گئیں جبکہ چہرے پر بھی گہری خراشیں آئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد زخمی بچی کو سول اسپتال کبیروالا منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
بچی کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اسے مزید علاج کے لیے ملتان ریفر کردیا گیا۔