تخت بھائی: سلینڈر پھٹنے سے 2 افراد زخمی
ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ایم ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا
تخت بھائی میں گنجئی حبیب گل کلے میں سلینڈر پھٹنے کے باعث 2 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ایم ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق پھٹنے والا سلینڈر غباروں میں گیس بھرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔