سہ ملکی ون ڈے سیریز؛ انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف چھٹی وکٹ بھی گر گئی
سہ ملکی ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے جبکہ مہمان ٹیم کی 175 رنز پر چھٹی وکٹ بھی گر گئی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جا رہا ہے، قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا جبکہ ٹیم میں رضااللہ نے ڈیبیو کیا اور شاداب خان کی واپسی ہوئی ہے۔
اوپنر بین ڈکٹ 105 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جبکہ سیم کرن نے 42 رنز بنائے۔ مہمان ٹیم کا کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا۔
کپتان شاہین شاہ آفریدی کے مطابق وارم اَپ کے دوران نسیم شاہ کی انگلی میں انجری ہوئی ہے جبکہ فہیم اشرف کو ٹیم سے ڈراپ کیا ہے۔
پاکستان ٹیم میں شاداب خان، رضا اللّٰہ، صائم ایوب، فخر زمان، بابر اعظم، سلمان علی آغا، سعد بیگ، حسن نواز، عرفات منہاس، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹرائی سیریز میں اپنے دونوں میچز جیت چکا ہے جبکہ تیسرا میچ جیت کر فائنل تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔