انسانیت سوز جرم، سگا باپ بچوں کی نازیبا ویڈیو بیچنے میں ملوث، جانوروں سے بدسلوکی کے مناظر بھی شامل
این سی سی آئی اے اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنوگرافی کا بین الاقوامی نیٹ ورک بے نقاب کردیا جب کہ بےغیرت باپ اپنے سگے بچوں کی نازیبا ویڈیوز آن لائن بیچنے کے جرم میں پکڑا گیا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے اسلام آباد شعیب خان نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم اپنے 4 سے 5 سالہ معصوم بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر ٹیلی گرام کے خفیہ گروپس میں کرپٹو کرنسی کے ذریعے فروخت میں ملوث تھا۔
این سی سی آئی اے اسلام آباد کی کارروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث نیٹ ورک گرفتار۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (NCCIA) اسلام آباد شعیب خان کی پریس کانفرنس#NCCIA #CyberCrime #ChildProtection pic.twitter.com/JlyNsoYDz3— NCCIA (@NCCIAOFFICIAL) October 25, 2026
ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے نے کہا ویڈیوز میں جانوروں سے بدسلوکی کے ہوشربا مناظر بھی شامل تھے، دوسرے کیس میں ہراسمنٹ سے تنگ بچی نے خودکشی کی کوشش کی، ملزم 2 سے 3 سال سے بلیک میل کر رہا تھا، شکایت پر گرفتار کرلیا۔
انہوں نے کہا کہ تفتیش کے دوران اسلام آباد، ملتان اور جنوبی پنجاب سے اہم لنکس اور شواہد برآمد ہوئے ہیں، برآمد شدہ ڈیوائسز کو مزید فرانزک تجزیہ کے لیے سیل کر دیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر این سی سی آئی اے نے کہا کہ خواتین اور بچوں کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد جاری ہے، شہری اپنا ون ٹائم پاس ورڈ، بینک اکاؤنٹ یا ذاتی معلومات کسی سے شیئر نہ کریں اور فیک ویب سائٹس پر موجود جعلی نمبرز سے ہوشیار رہیں۔