کراچی، سائٹ سپر ہائی وے پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا

کراچی:

شہر قائد میں سائٹ سپرہائی وے پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے پولیس اور شاہین فورس نے ناردرن بائی پاس کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت عیسیٰ ولد موسیٰ کے نام سے کی گئی۔

گرفتار ڈاکو کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا گرفتار ڈاکو سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ۔

Load Next Story