افغانستان میں طالبان رجیم مخالف حملوں میں تیزی

مربوط کارروائی میں طالبان رجیم کو جانی و مالی نقصان پہنچا

قابض طالبان رجیم کے خلاف پےدر پے حملوں نے اس کے نام نہاد امن و امان کے دعوؤں کی دھجیاں اڑا دیں.

طالبان مخالف مسلح گروپ افغان فریڈم فرنٹ نےایکس پردعویٰ کیا کہ؛
بگرام ملٹری ایئرفیلڈ میں طالبان کے فوجی مراکز اور تربیتی کیمپوں پر راکٹ حملے کیے گئےہیں.

انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مربوط کارروائی میں طالبان رجیم کو جانی و مالی نقصان پہنچا ، بگرام ایئرفیلڈ پرراکٹ حملے میں 10 سے زائد طالبان اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے.

Load Next Story