شرح سود کے تعین کیلیے مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا
گزشتہ جائزوں میں شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھی گئی تھی
فوٹو: فائل
کراچی:
مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے شرح سود کا تعین کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ جائزوں میں شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھی گئی تھی۔
آج ہونے والے اجلاس میں مانیٹری پالیسی کمیٹی افراط زر کی صورتحال سمیت دیگر معاشی اشاریوں کا جائزہ لے گی اور گورنر اسٹیٹ بینک اجلاس کے بعد پریس بریفنگ کے ذریعے اعلامیہ جاری کریں گے۔