دانش تیمور کے نئے ڈرامے میں شراب نوشی کا سین، اداکار تنقید کی زد میں
یہ منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو صارفین نے ڈرامے کے تخلیق کاروں کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا
پاکستان کے معروف اداکار دانش تیمور اپنے نئے ڈرامے کے ایک سین کے باعث سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آگئے۔
معروف نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے ایک ڈرامے کی حالیہ قسط میں دانش تیمور کے کردار شاہ داؤد کو شراب پیتے ہوئے دکھایا گیا جس پر ناظرین نے ناراضی کا اظہار کیا۔
ڈرامے کی کہانی شاہ داؤد اور بریرہ کے گرد گھومتی ہے جن کی شادی زبردستی کروائی جاتی ہے۔ حالیہ قسط میں شاہ داؤد کو شراب نوشی کرتے ہوئے اپنی اہلیہ کے قریب آنے کے بارے میں سوچتے دکھایا گیا۔
