پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی نظر بندی میں مزید توسیع کردی
پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی نظر بندی میں مزید توسیع کردی۔
لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، وکیل پنجاب حکومت نے علات میں بتایا کہ علیمہ خانم ،عظمیٰ خانم اور نورین نیازی کی 30 روزہ نظر بندی میں مزید توسیع کردی گئی ہے۔
وکیل پنجاب حکومت کے مطابق تینوں بہنوں کی نظر بندی میں سات اکتوبر کو توسیع کی گئی، عدالت نے درخواست ہوم سیکرٹری کی رپورٹ کی روشنی میں نمٹا دی۔
علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کی جانب سے دائر درخواست پر جسٹس عبہر گل خان نے سماعت کی، عدالت میں عظمیٰ خانم کے شوہر احد خان اور علیمہ خانم کے بیٹے پیش ہوئے۔
درخواست گزار کی جانب سے رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ پیش ہوئے، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ تینوں بہنوں کو بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کیا جائے۔
وکیل نے کہا کہ ہمیں علم ہے اس معاملے میں 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترمیم اڑے آئے گی، جس پر عدالت نے کہا کہ عدالت آپکی درخواست سے باہر جاکر کوئی آرڈر نہیں کرسکتی۔