عفت عمر کے ساتھ فیشن شو میں دلچسپ واقعہ، اداکارہ کو سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا
پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان عفت عمر لاہور میں منعقدہ لام فیشن ویک سیزن 2 کے دوران پیش آنے والے ایک دلچسپ واقعے کے باعث سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا نشانہ بن گئیں۔
عفت عمر اس موقع پر سنہری لباس کی ساڑھی پہنے بھرپور تاثرات کا اظہار کر رہی تھیں۔
وہ معروف ڈیزائنر نیلوفر شاہد کے ہمراہ اسٹیج پر موجود تھیں جب جشن کے دوران استعمال کیے جانے والے پارٹی پاپر کا ایک سنہری ٹکڑا اچانک ان کی ناک پر آکر چپک گیا۔
نیلوفر شاہد بھی یہ منظر دیکھ کر کچھ غیر آرام دہ دکھائی دیں۔ بعدازاں عفت عمر کو اس کا احساس ہوا تو انہوں نے اس ٹکڑے کو آہستہ سے اپنی ناک سے ہٹا دیا۔
واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین اداکارہ کے غیر معمولی تاثرات اور اس دلچسپ لمحے پر مزاحیہ تبصرے کر رہے ہیں۔