سہ ملکی سیریز: شاداب خان کو ایج لگنے کا پتہ ہی نہیں چلا، کس کے کہنے پر ریویو لیا؟

شاداب خان اور نان اسٹرائیکر پر موجود حارث رؤف کو اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ گیند بیٹ سے لگی ہے

پاکستان کے آل راؤنڈر شاداب خان نے انگلینڈ کے خلاف یادگار اننگز کھیل کر ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں نیا باب رقم کردیا۔

انہوں نے آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے 96 گیندوں پر ناقابلِ شکست ریکارڈ ساز 113 رنز بنائے اور حارث رؤف کے ساتھ دسویں وکٹ پر 89 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم کرکے پاکستان کو ایک وکٹ سے کامیابی دلائی۔

ایک موقع پر انگلینڈ کو اس وقت کامیابی کی امید پیدا ہوئی جب پاکستان کو جیت کے لیے 21 رنز درکار تھے اور گس ایٹکنسن کی یارکر پر شاداب کو ایل بی ڈبلیو قرار دیا گیا لیکن ریویو لینے پر الٹرا ایج میں گیند معمولی سی بیٹ لگتی نظر آئی جس وے وہ ناٹ آؤٹ قرار پائے۔

قابل ذکر بات یہ ہے خو شاداب خان اور نان اسٹرائیکر پر موجود حارث رؤف کو اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ گیند بیٹ سے لگی ہے اور وہ انگلش ٹیم سے ہاتھ ملا کر مایوسی کے ساتھ واپس جانے لگے تھے تاہم حارث رؤف نے انہیں ریویو لینے کا مشورہ دیا اور یہی میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔

واضح رہے کہ 89 رنز کی ریکارڈ شراکت میں حارث رؤف نے 19 گیندوں پر ناقابلِ شکست سات رنز بنا کر جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے شاداب کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے اپنی وکٹ محفوظ رکھی۔

Load Next Story