جیمز اینڈرسن 50 وکٹیں لینے کے باوجود لنکاشائر سے نیا معاہدہ نہ ملنے پر مایوس
انگلینڈ کے لیجنڈری فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے لنکاشائر کاؤنٹی سے علیحدگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے کرکٹ کیریئر کا اختتام اس انداز میں نہیں چاہتے تھے۔
44 سالہ اینڈرسن نے 2026 کے سیزن میں لنکاشائر کی کپتانی کرتے ہوئے شاندار کارکردگی دکھائی اور 17 کی اوسط سے 50 وکٹیں حاصل کیں تاہم کاؤنٹی نے انہیں 2027 کے سیزن کے لیے نیا معاہدہ نہ دینے کا فیصلہ کیا جس کے بعد کلب کے ساتھ ان کا 25 سالہ تعلق ختم ہوگیا۔
اینڈرسن نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ بچپن سے لنکاشائر کو سپورٹ کرنا اور 25 سال تک اس کی نمائندگی کرنا ان کے لیے ایک خواب کی تعبیر تھی۔
انہوں نے اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلنے اور کلب کی قیادت کرنے کو اپنے کیریئر کی یادگار کامیابیوں میں شامل قرار دیا۔
ان کا بین الاقوامی ٹیسٹ کیریئر 2024 میں اختتام پذیر ہوا تھا۔
اینڈرسن نے 2001 میں لنکاشائر کی جانب سے ڈیبیو کیا تھا۔ وہ کاؤنٹی کے لیے 112 فرسٹ کلاس میچوں میں 443 وکٹیں بھی حاصل کرچکے ہیں۔
25 years, 213 matches, 576 wickets.
— Cricinfo (@cricinfo) October 25, 2026
James Anderson, Lancashire's finest 🌹 pic.twitter.com/bHcIFnsoec
اینڈرسن نے ابھی یہ واضح نہیں کیا کہ آیا وہ کسی دوسری کاؤنٹی کی نمائندگی جاری رکھیں گے یا کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے۔