لالیگا: ریال میڈرڈ نے روایتی حریف بارسلونا کی مسلسل فتوحات کو بریک لگا دیا
اسپینش فٹبال لیگ لالیگا کے سنسنی خیز مقابلے ایل کلاسیکو میں ریال میڈرڈ نے بارسلونا کو 1-2 سے شکست دے کر حریف ٹیم کی ناقابلِ شکست مہم کا خاتمہ کردیا۔
میچ میں فرانسیسی اسٹار کائیلیان ایمباپے نے دو گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔
کیمپ نو میں کھیلے گئے مقابلے کے پہلے ہاف میں ایمباپے نے 41ویں منٹ میں گول کرکے ریال میڈرڈ کو برتری دلائی۔
🚨🇪🇸 KYLIAN MBAPPE OPENS THE SCORING FOR REAL MADRID IN EL CLASICO!
— Tekkers Foot (@tekkersfoot) October 25, 2026
Barcelona 0-1 Real Madrid. pic.twitter.com/NP52qKObBq
بارسلونا نے دوسرے ہاف میں کم بیک کیا اور رافینیا نے پیڈری کے پاس پر گیند جال میں پہنچا کر مقابلہ برابر کردیا۔
میچ کے آخری لمحات میں ایمباپے نے 87ویں منٹ میں فیصلہ کن گول کرکے ریال میڈرڈ کو قیمتی تین پوائنٹس دلادیے۔
🚨🇪🇸 KYLIAN MBAPPE GIVES REAL MADRID THE LEAD IN THE 87TH MINUTE! 🤯
— Tekkers Foot (@tekkersfoot) October 25, 2026
Barcelona 1-2 Real Madrid. pic.twitter.com/r38TKPLoWu
اس گول کے ساتھ ایمباپے نے ریال میڈرڈ کی جانب سے اپنے 116ویں میچ میں 100 گول مکمل کرلیے۔
وہ کلب کی تاریخ میں یہ سنگِ میل عبور کرنے والے 24ویں کھلاڑی بن گئے۔
اس شکست کے بعد بارسلونا کی رواں لیگ سیزن میں مسلسل فتوحات کا سلسلہ بھی رک گیا جبکہ ریال میڈرڈ نے تین سال بعد بارسلونا کے ہوم گراؤنڈ پر کامیابی حاصل کی۔
لالیگا پوائنٹس ٹیبل پر بارسلونا بدستور سرفہرست ہے تاہم ریال میڈرڈ کی فتح کے بعد ٹائٹل کی دوڑ مزید دلچسپ ہوگئی ہے۔