سابق کپتان محمد یوسف نے بابر اعظم کی بیٹنگ تکنیک پر سوالات اٹھا دیے

بابر اعظم حالیہ سہ ملکی سیریز کے ابتدائی تین میچز میں بالترتیب 45، 34 اور 10 رنز بنا سکے ہیں

پاکستانی اسٹار بیٹر بابر اعظم کی بیٹنگ تکنیک پر ایک بار پھر بحث شروع ہوگئی ہے۔

سابق کپتان محمد یوسف کے مطابق وہ شاٹ کھیلتے وقت اپنے بائیں کندھے کو گیند کی لائن میں رکھنے کے بجائے دایاں کندھا کھلا رکھتے ہیں جس کے باعث انہیں گیند کی لائن اور سوئنگ سمجھنے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال بابر جیسے معیاری کھلاڑی کے لیے افسوس ناک ہے کیونکہ ماضی میں وہ ایسی گیندوں پر باآسانی ایکسٹرا کور کی جانب خوبصورت شاٹس کھیل دیا کردیتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کے اسی پراعتماد اور دلکش بیٹنگ انداز کی واپسی کا انتظار ہے جس نے انہیں عالمی کرکٹ میں نمایاں مقام دلایا تھا۔

واضح رہے کہ بابر اعظم ان دنوں خراب کارکردگی کے باعث تنقید کی زد میں ہیں اور سہ ملکی سیریز کے ابتدائی تین میچز میں بالترتیب 45، 34 اور 10 رنز بنا سکے ہیں۔

Load Next Story