رشمیکا مندانا نے شوہر پر تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنا دی
بالی ووڈ اداکارہ رشمیکا مندانا نے اپنے شوہر وجے دیوراکونڈا کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو سخت جواب دے دیا۔
دونوں اداکاروں نے حال ہی میں پروگرام ’کافی ود کرن‘ میں شرکت کی جہاں وجے نے انکشاف کیا کہ رشمیکا نے انہیں شادی کے لیے تقریباً 100 مرتبہ کہا تھا۔
اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے وجے کو تنقید کا نشانہ بنایا اور بعض نے انہیں ’ریڈ فلیگ‘ قرار دیا۔
اداکارہ نے کہا کہ انہیں اپنے شوہر سے محبت ہے اور شادی کے لیے بار بار اظہارِ خواہش کرنے میں کوئی برائی نہیں۔
ان کے مطابق وجے کو شادی کے عملی معاملات پر سوچنے کے لیے وقت چاہیے تھا، جس سے ان کی محبت متاثر نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ دونوں اداکار رواں سال 26 فروری کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔