کراچی ایئرپورٹ پر عملے کی فرض شناسی، غیرملکی مسافر کو گمشدہ سامان لوٹا دیا گیا

غیر ملکی مسافر خلیجی ملک کی ائیرلائن کی پروازای کے 600 کے ذریعےکراچی پہنچا تھا

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے ویجلینس برانچ نے فرض شناسی اور ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے غیرملکی مسافر کا گمشدہ سامان مالک تک واپس پہنچا گیا۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) ویجیلنس برانچ کے کراچی ائیرپورٹ پرتعینات عملے نے غیرملکی مسافرکا گمشدہ قیمتی سامان ملنے کے بعد مالک کو تلاش کرنے کے بعد سامان واپس لوٹا دیا۔

گمشدہ ہینڈ کیری بیگ عرب بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر لوکا جینکنزکا تھا، غیر ملکی مسافر خلیجی ملک کی ائیرلائن کی پروازای کے 600 کے ذریعےکراچی پہنچا تھا۔

مسافر کے ہینڈ کیری میں اصل دستاویزات، پاسپورٹ، 400 اماراتی درہم اور27 امریکی ڈالرز کے علاوہ کریڈٹ اورڈیبیٹ کارڈز بھی موجود تھے۔

ڈیوٹی شفٹ میں موجود ویجلنس برانچ کے ملازمین سجاد حسین، غلام رسول، محمود عالم نے مسافر کی تلاش کےلیے جانچ پڑتال کے بعد ٹیلی فونک رابطوں کے ذریعے کافی تگ ود کی۔

جس کے بعد مسافر کا قیمتی سامان اوردستاویزات ان کے حوالےکیےگئے۔ غیرملکی مسافر نے گمشدہ قیمتی سامان واپس لوٹانے پر خوشگوار حیرت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے عملے کی فرض شناسی کی تعریف کی اور ایمانداری کو سراہا۔

 

Load Next Story