25 اور 40 ہزار کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی قوت گویائی اور بصارت سے محروم بچے کرتے ہیں، اسٹیٹ بینک
فوٹو: فائل
ٹیکنالوجی کے دور میں اسٹیٹ بینک نے انعامی پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کا انوکھا طریقہ ایوان میں پیش کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران اسٹیٹ بینک نے بریفنگ میں بتایا کہ 25 سے 40ہزار کے پرائز بانڈ کی شفاف قرعہ اندازی کا طریقہ کار ایوان میں پیش کیا۔
اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ 25اور 40 ہزار انعامی بانڈرز کی تمام قرعہ اندازی شفافیت کیلیے گونگے اور بہرے بچوں کے ذریعے ہوتی ہے جس پر عوام کو اعتماد حاصل ہے۔
اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی سے متعلق کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی تاہم کامیاب نمبروں کا اعلان نمائش اور اندراج خصوصی بچے کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ انعامی بانڈرز کی قرعہ اندازی کی نگرانی 7 رکنی کمیٹی کرتی ہے۔