پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

پیٹرول 1 روپے 54 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 16 پیسے مزید مہنگا، نوٹی فکیشن جاریذ

فائل

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 54 پیسے کا اضافہ کردیا جس کے بعد نئی قیمت 379 روپے 25 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 16 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 395 روپے 82 پیسے فی لیٹر پر پہنچ گئی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے 27 اکتوبر 2026 کے لیے ہوگا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اوگرا نے وفاقی حکومت کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت قیمتوں میں ردوبدل کیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں اضافے، پریمیم اور دیگر اخراجات میں تبدیلی کے باعث قیمتیں بڑھائی گئیں۔

متعلقہ

Load Next Story