کراچی، نامعلوم گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، نوعمر لڑکا جاں بحق، دوسرا زخمی

متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال لیجائی گئی

کراچی:

شہر قائد کے علاقے بلدیہ 24 کی مارکیٹ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوعمر لڑکا جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال لیجائی گئی جہاں اس کی شناخت 15 سالہ سبحان کے نام سے کی گئی۔

جبکہ زخمی ہونے والے 17 سالہ صفدر کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے تاہم پولیس حادثے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

Load Next Story