رحیم یار خان میں دو صحرائی عقابوں کے درخت کے نیچے آرام کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی
رحیم یار خان میں واقع شیخ زاید بن سلطان النہیان ڈیئر بریڈنگ سینٹر میں دو صحرائی عقابوں کے درخت کے نیچے آرام کرنے کی فوٹیج سامنے آگئی۔
ہوبارہ فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے مطابق صحرائی عقاب خشک، کھلے اور نیم صحرائی علاقوں میں رہنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کی تیز نظر اور مضبوط جسم انہیں نمایاں شکاری پرندہ بناتے ہیں۔
فاؤنڈیشن کے مطابق صحرائی عقاب چھوٹے ممالیہ جانوروں، پرندوں، رینگنے والے جانوروں اور مردہ جانوروں کو خوراک بناتے ہیں.
صحرائی عقاب قدرتی ماحولیاتی نظام میں توازن برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ڈئیر بریڈنگ سینٹر کا محفوظ قدرتی ماحول ان پرندوں کی بقا کے لیے اہم ہے۔