ہارون شاہد کی بھاری حق مہر کا مطالبہ کرنے والے والدین پر کڑی تنقید

اداکار کے مطابق شادی میں مالی مطالبات سے زیادہ لڑکے کے اخلاق اور کردار کو اہمیت دینی چاہیے۔

پاکستان کے معروف اداکار ہارون شاہد نے شادی کے موقع پر بھاری حق مہر کے مطالبے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے بعض والدین کی مالی تحفظ حاصل کرنے کی کوشش قرار دے دیا۔

حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون شاہد نے کہا کہ حق مہر کو کاروباری معاہدہ نہیں بنانا چاہیے بلکہ اس کا تعین مرد کی مالی حیثیت کے مطابق ہونا چاہیے۔

اداکار نے کہا کہ بعض والدین بھاری حق مہر اس لیے مقرر کرواتے ہیں کیونکہ انہیں خدشہ ہوتا ہے کہ مستقبل میں بیٹی ان پر مالی بوجھ بن سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ خود ایک بیٹی کے والد ہیں اور نہیں چاہتے کہ کوئی ان کی بیٹی سے سخت لہجے میں بھی بات کرے۔

اداکار کے مطابق شادی میں مالی مطالبات سے زیادہ لڑکے کے اخلاق اور کردار کو اہمیت دینی چاہیے۔

Load Next Story