سیف علی خان کو بالآخر 2 سال کا مفت گھی مل ہی گیا، مداحوں کو بھی چین آگیا

سوشل میڈیا صارفین کو اطمینان ہو گیا کہ سیف علی خان کو بالآخر دو سال کیلئے مفت گھی مل ہی گیا جس کیلئے وہ اتنا خوش تھے۔

بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کو دو سال کے مفت گھی کی سپلائی ملنے کی دلچسپ ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان نے کچھ عرصہ قبل امیتابھ بچن کے مقبول شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں شرکت کی تھی جہاں دسویں سوال کا درست جواب دینے پر انہیں دو سال تک مفت گھی فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

 

Load Next Story