خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کے 4 نئے تصدیق شدہ کیسز رپورٹ
خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کا پہلا کیس 9 جنوری 2026 کو رپورٹ ہوا تھا
فوٹو: فائل
محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے رپورٹ جاری کی جس میں خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کے فعال کیسز کی تعداد 4 ہوگئی.
ایم پاکس کے 4 نئے کیسز گزشتہ 72 گھنٹوں میں رپورٹ ہوئے۔ 2026 میں خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کے مجموعی تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 18 ہوگئی۔
ایم پاکس کے 4 مریض اس وقت اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔ خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کے 18 میں سے اب تک 13 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
ایم پاکس کے باعث صوبے میں اب تک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایم پاکس سے کوئی نئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کا پہلا کیس 9 جنوری 2026 کو رپورٹ ہوا تھا.