حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم  رنگے ہاتھوں گرفتار 

ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل لاہور کی کارروائی میں حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم  رنگے ہاتھوں گرفتار ہوگیا ہے.

ملزم حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھا. گرفتار ملزم کی شناخت وقاص خان آفریدی کے نام سے ہوئی ہے.

گرفتار کو چھاپہ مار کارروائی میں  لاہور سے  گرفتار کیا گیا. گرفتار ملزم حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث پایا گیا. ملزمان سے 60 لاکھ پاکستانی روپے برآمد ہوئے ہیں.

ملزم سے موبائل فون اور حوالہ ہنڈی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لیے گئے. ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی.

Load Next Story