سنیتا کے الزامات کے پیچھے کسی اور کا ہاتھ ہے، گووندا کا دعویٰ

سنیتا آہوجا ماضی میں گووندا پر بے وفائی کے الزامات لگا چکی ہیں

بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا نے اہلیہ سنیتا آہوجا کی جانب سے لگائے گئے بے وفائی کے الزامات پر خاموشی توڑتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ کوئی ان کی اہلیہ کو ان کے خلاف بھڑکا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ایک نیوز چینل کو دیے گئے انٹرویو میں گووندا نے کہا کہ ان کے اور سنیتا کے درمیان ایک کھیل کھیلا جا رہا ہے، تاہم انہوں نے کسی شخص کا نام نہیں لیا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ان کی عادت کسی کو بے نقاب کر کے شرمندہ کرنا نہیں، جبکہ ان کے نام کے ساتھ ہمیشہ سے بدنامی جوڑی جاتی رہی ہے۔

گووندا نے مزید کہا کہ وہ اہلیہ کے الزامات کا براہِ راست جواب دینے سے گریز کریں گے کیونکہ وہ کسی کے جال میں نہیں پھنسنا چاہتے۔

واضح رہے کہ سنیتا آہوجا ماضی میں گووندا پر بے وفائی کے الزامات لگا چکی ہیں جبکہ دونوں کی شادی 1987 میں ہوئی تھی اور ان کے دو بچے ہیں۔

Load Next Story