ملتان: زیر تعمیر پلازے کی چھت گرگئی، امدادی ٹیمیں روانہ
ملتان میں زیر تعمیر پلازے کی چھت گرگئی جس کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ کردی گئیں۔
ناردرن بائی پاس این سی بی اے یونیورسٹی کے قریب زیرِ تعمیر پلازے کی چھت گر گئی، امدادی کارروائیوں میں 5 ایمبولینسز، 3 ریسکیو موٹر بائیکس، ایک ریسکیو وہیکل اور ایک فائر وہیکل شامل ہیں۔
ریسکیو 1122 نے بتایا کہ موقع پر موجود افراد کے مطابق حادثے کے وقت 10 سے 15 مزدور کام کر رہے تھے، ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے 3 منٹ میں جائے حادثہ پر پہنچ کر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق زیر تعمیر پلازے کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر ایک مزدور جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو 1122 نے کہا کہ واقعے کے بعد ملبے تلے دبے 6 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا۔