کرچی: گڈاپ فارم ہاؤس میں موبائل فون لیکر فرار ملزم کی متاثرہ لڑکیوں نے دھلائی کردی
جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے گڈاپ فارم ہاؤس میں لڑکیوں کے موبائل فون لیکر فرار ہونےسے متعلق مقدمے میں ملزم بابر کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت کے روبرو گڈاپ فارم ہاؤس میں لڑکیوں کے موبائل فون لیکر فرار ہونےسے متعلق مقدمے میں ملزم بابر کو پیش کیا، عدالت نے ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
اس سے قبل جب ملزم کو پیشی کے لیئے لایا گیا تو متاثرہ لڑکیوں نے ملزم بابر کی چپلوں سے دھلائی کردی۔ پولیس نے ملزم کو بچانے کی کوشش کی اور ملیر کورٹ کے حوالات میں لے گئی تھی۔
ملیر کورٹ
— Shahid Hussain (@ShahidHussainJM) October 27, 2026
گڈاپ فارم ہاؤس میں لڑکیوں کے موبائل فون لیکر فرار ہونے کا معاملہ
پولیس نے گرفتار ملزم بابر کو عدالت میں پیش کردیا
متاثرہ لڑکیوں نے ملزم بابر کی چپلوں سے دھلائی کردی
پولیس کی ملزم کو بچانے کی کوشش
پولیس ملزم کو ملیر کورٹ کے حوالات میں لے گئی pic.twitter.com/fP0C0FNcrm