بنوں میں گاڑی پر حملہ، امن کمیٹی کے رکن سمیت تین افراد زخمی، ایک جاں بحق
جائے وقوع کا منظر جہاں تباہ حال گاڑی موجود ہے، چھوٹی تصویر امن کمیٹی کے رکن کی ہے (فوٹو : ایکسپریس)
بنوں میں قبائلی مشر اور امن کمیٹی کے رکن ملک سبیل خان کی گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکاہ ہوا جس سے ان کا بیٹا جاں بحق جبکہ ملک سبیل خان سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں ٹاؤن شپ دبک سید خیل میں ملک سبیل خان کی گاڑی پر سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی کے ذریعے دھماکا کیا گیا۔
نتیجے میں ان کا بیٹا ملک اینار جاں بحق ہوگیا جبکہ ملک سبیل خان سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق دھماکا سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی کے پھٹنے سے ہوا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔