کراچی؛ ٹرک کی چھت سے گر کر نوجوان جاں بحق
ورثا موت کی تصدیق کے بعد پولیس کارروائی کروانے سے انکار کر کے لاش اپنے ہمراہ لے گئے
کراچی:
منگھو پیر کچرا کنڈی کانٹا کے قریب ٹرک کی چھت سے گر کر ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق منگھو پیر کے علاقے کچرا کنڈی کانٹا کے قریب ٹرک کی چھت سے گر کر ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 21 سالہ محمد یونس ولد محمد فاروق کے نام سے کی گئی۔
ورثا موت کی تصدیق کے بعد پولیس کارروائی کروانے سے انکار کر کے لاش اپنے ہمراہ لے گئے۔