لاہور: سوشل میڈیا چیلنج کی آڑ میں بچوں کو نازیبا ویڈیو کا ٹاسک دینے والا ملزم گرفتار
سوشل میڈیا پر بچوں کو جرائم کے ٹاسک دینے کا خطرناک رجحان، گڑھی شاہو پولیس نے نازیبا ویڈیو وائرل ہونے کے مقدمے میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
مقدمہ کم عمر بچوں کی نازیبا ویڈیو بنانے اور انٹرنیٹ پر وائرل کرنے کے معاملے پر درج کیا گیا، ویڈیو وائرل ہونے کے پیچھے دیگر عناصر کے ملوث ہونے کے شبہے پر بھی تحقیقات جاری ہے۔
ڈیجیٹل شواہد کے تجزیے اور ملزمان کی نشاندہی کے لیے این سی سی آئی اے کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا، سوشل میڈیا چیلنجز کی آڑ میں بچوں کو غیر اخلاقی سرگرمیوں پر اکسانے والوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ بچوں کو جرم کا ٹاسک دے کر اسے چیلنج سمجھنے کا رجحان انتہائی تشویشناک ہے، جرم کروانے یا بچوں کو اس راستے پر دھکیلنے والے اصل کرداروں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، بچوں کے ہاتھوں میں سوشل میڈیا کی رسائی کو جرائم کا ذریعہ نہیں بننے دیں گے۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے والدین سے اپیل کی کہ وہ بچوں کی آن لائن سرگرمیوں پر نظر رکھیں، کسی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری پولیس کو اطلاع دیں۔