ابو بکر کا انتظار چھوڑیں اور اپنی پڑھائی پر توجہ دیں، شہیرہ جلیل کا لڑکیوں کو مشورہ

شہیرہ جلیل نے کہا کہ لڑکیوں کو اپنی مشکلات سے نکلنے کے لیے کسی ابو بکر کا انتظار نہیں کرنا چاہیے

پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ شہیرہ جلیل نے مقبول پاکستانی ڈرامے کی مثال دیتے ہوئے نوجوان لڑکیوں کو دلچسپ مشورہ دے دیا۔

حال ہی میں جناح یونیورسٹی میں طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے ڈرامے کے کرداروں ابو بکر، زریاب اور زامل کا ذکر کیا۔

شہیرہ جلیل نے کہا کہ لڑکیوں کو اپنی مشکلات سے نکالنے کے لیے کسی ابو بکر کا انتظار نہیں کرنا چاہیے اور نہ ہی کسی زامل کی محبت میں پڑ کر اپنا مستقبل داؤ پر لگانا چاہیے۔

اداکارہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے ان کے مشورے کو سراہا۔ ایک صارف نے لکھا کہ اب مجھے بھی پڑھائی کرنے کا حوصلہ مل گیا ہے، جبکہ دیگر نے اداکارہ کی بات سے اتفاق کیا۔

 

Load Next Story