سہ ملکی سیریز: حارث رؤف اور انگلش ٹیم پر جرمانہ

حارث رؤف کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا بھی اضافہ کردیا گیا ہے

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حارث رؤف نے انگلینڈ کے خلاف میچ میں آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کی تھی۔

حارث رؤف کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

حارث رؤف نے وائیڈ کی اپیل کی اور پھر انگلینڈ کے آل راؤنڈر ول جیکس سے بحث کرنے لگے تھے۔

دوسری جانب سلو اوور ریٹ پر انگلینڈ ٹیم پر بھی 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم مقررہ وقت میں تین اوورز پیچھے تھی۔

Load Next Story