کراچی میں موسم بدستور گرم و خشک، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان

شہر میں صبح سے دوپہر کے درمیان شمالی اور شمال مشرقی ہوائیں چل سکتی ہیں، محکمہ موسمیات

فوٹو: فائل

کراچی:

شہر قائد کا موسم اگلے چند روز کے دوران بدستور گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق آج اور کل شہر کا پارہ 38 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔

شہر میں صبح سے دوپہر کے درمیان شمالی اور شمال مشرقی ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ شام کے وقت سمندر کی جنوب مغربی اور مغربی سمت کی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 15 تا 30 فیصد رہنے کے سبب غیرمعمولی گرمی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں نومبر کے پہلے ہفتے تک موسم معمول سے گرم رہنے کی پیشگوئی کر رکھی ہے تاہم شام و رات کی درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔

Load Next Story