افغان شہریوں کا جعل سازی کے ذریعے قومی شناختی کارڈ حاصل کرنے کا انکشاف
افغان شہریوں کا جعل سازی کے ذریعے قومی شناختی کارڈ حاصل کرنے کا انکشاف ہوا ہے جب کہ وزارت داخلہ نے گزشتہ پانچ سال کے دوران منسوخ قومی شناختی کارڈز کی تفصیلات جاری کر دی۔
گزشتہ پانچ سال کے دوران تین لاکھ 26 ہزار سے زائد قومی شناختی کارڈ منسوخ کیے گئے، وزارت داخلہ نے کہا کہ سب سے زیادہ قومی شناختی کارڈ روا سال منسوخ کیے گئے، سال 2026 میں 2 لاکھ 55 ہزار 139 قومی شناختی کارڈ منسوخ ہوئے۔
وزارت داخلہ کے مطابق 2025 میں 624 شناختی کارڈ کو منسوخ کیا گیا، کیونکہ 202 میں ساڑھے 8 ہزار 2023 میں 117 2022 میں 62 شناختی کارڈ منسوخ ہوئے۔
وزارت داخلہ نے کہا کہ افغان شہریوں نے دھوکہ دہی سے قومی شناختی کارڈ حاصل کیے، جال سازی کے ذریعے حاصل کیے جانے والے شناختی کارڈز کو منسوخ کیا گیا۔